((( کتب خانے )))
تحریر :محمدانس حسان
تحریر :محمدانس حسان
رضا علی عابدی کی ویسے تومتعددکتب ہیں مگر ان کی کتاب ''کتب خانے'' بڑی دلچسپ اور لائق مطالعہ کتاب ہے۔یہ دراصل ریڈیو دستاویزی پروگرام ہے جسے کتاب کی شکل دی گئی ہے۔اس کتاب میں مصنف نے برصغیر کے چند اہم کتب خانوں کامبنی برتحقیق عمدہ تعارف کرایا ہے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1985ء میں شائع ہوئی تھی اوراب تک اس کے متعدد ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔اس کتاب کا تحقیقی مواد1982ء کے ابتدائی چار ماہ میں مرتب کیا گیا تھا اور مصنف کو اس کا احساس ہے کہ اس نے برصغیر کے محض چندکتب خانوں کو بطور نمونہ پیش کیا ہےاورایک بڑا حصہ قلمی کتب پرمشتمل نجی کتب خانوں کا ایسا ہے جسے اگریکجاکرلیا جائےتو شاید دنیا کا سب سے بڑا قلمی کتب خانہ وجود میں آجائے۔یہ کتاب جہاں مسلمانوں کے ماضی کےعلمی کارناموں کا پتہ دیتی ہے وہیں مسلمانوں کی عصری بدمذاقی کا نوحہ بھی ہے۔علمی مذاق اور شوق مطالعہ رکھنے والے احباب کواس کتاب کا مطالعہ ضرورکرناچاہیے۔ اس کتاب سے ہندوستان کی ایک بڑی لائبریری رام پوررضالائبریری کے حالات ملاحظہ فرمائیں۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔