Pages

بدھ، 3 فروری، 2016

مسلم محققین کی سائنس سے متعلق قلمی کتب محمد انس حسان


مسلم محققین کی سائنس سے متعلق قلمی کتب 

..........................................................................
کچھ عرصہ قبل ایک ویب سائٹ نظر سے گزری جس پر علم طب،ریاضی اور فلکیات سے متعلق مسلم محققین کا ایک بڑا ذخیرہ قلمی کتب کا پڑا تھا.جسے دیکھ کر احساس ہوا کہ ان فنون پر مسلم محققین نے کیا کچھ کارنامے دکھائے ہیں.ہمارے ہاں اول تو قلمی کتب کے حوالے سے کوئی شعور نہیں نیز اگر مسلم محققین کی قلمی کتب کو ایڈٹ کرکے شائع کرنے کا تھوڑا بہت کام ہوا بھی ہے تو وہ مذہبی کتب تک محدود ہے.ضرورت اس بات کی ہے کہ میڈیکل اور انجینرنگ سے متعلق ان قلمی کتب پربھی کام کیا جائے.ہماری جامعات کے اساتذہ اگر اپنے قابل طلباء کی توجہ اس طرف مبذول کرائیں اور ان کتب کو ایڈٹ کرانے کی روایت کو پروان چڑھائیں تو کیا ہی خوب ہوگا.

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔